Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | سوپسز |  گاجر کا سوپ
گاجر کا سوپ
گاجريں
پياز
لہسن
آلو
انڈا
مکہن
چاول پسے ہوئے
کالي مرچ و نمک
دودھ
پاني
آدھا کلو
دو گھٹي
ايک گھٹي
ايک عدد
ايک عدد
آدھا پائو
کھانے کا ايک چمچہ
حسب ضرورت
تين پائو
حسب ضرورت
ترکيب :
پہلے لہسن چھيل کر باريک کاٹ ليں۔ انڈے کي زردي ابال ليں اور آلوبھي باريک کاٹ ليں۔ گاجريں دھو کر چھيل ليں اور باريک کاٹ ليں۔ ڈبل روٹي کے خشک چھوٹے چھوٹے ٹکڑے تل ليں۔ جب يہ تمام تيار ہو جائيں، اب پہلے مکہن کسي برتن ميں گرم کريں ۔اس ميں کٹي ہوئي پياز گاجريں ،لہسن، نمک، کالي مرچيں ڈال کر پکائيں۔ تھوڑي تھوڑي دير کے بعد چمچہ چلاتي رہيں۔ دس منٹ پکانے کے بعد اس میں آلو ڈال ديں اور کچھ دير کے بعد پسے ہوئے چاول ملا کر چمچے سے برابر چلاتي رہيں حتي کہ سب کچھ گھل مل جائے پھر اس میں دودھ ملاتي جائيں۔ يہاں تک کہ چلاتے چلاتے اسے جوش آ جائے اب چولہے کي آگ مدھم کر کے اسے مزيد بيس منٹ پکنے ديں ليکن چمچہ برابر چلاتي رہيں۔ اس کے بعد اس آميزہ کو چولہے سے اتار ليں اور کسي چھلني سے چھان کر سبزيوں کا پھوک نکال۔ پھر انڈے کي زردي اچھي طرح پھينٹ کر کريم ميں شامل کر ديں۔ سوپ کو دوبارہ آگ پر رکھيں کريم اور انڈہ اس میں ڈال ديں۔ ہلکي آنچ پر رکھيں اور چمچہ چلاتي رہيں۔ حتي کہ ابلے بغير سوپ گاڑھا ہو جائے۔ اب اس سوپ کو بڑے برتن يا الگ الگ پيالوں ميں ڈال کر ڈبل روٹي کے تلے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پيش کريں ۔ پودينے کے پتے باريک کاٹ کر سوپ کے پيالوں کو سجانے سے اس کي شکل تبديل ہو جاتي ہے۔ اور اس کي خوشبو بھوک بڑھاتي ہے۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu