مرغ
گھي
پياز
پسا ہوا گرم مصالحہ
دہي
نمک
سونف اور کالے زيرے کے عرق
ادرک پسا ہوا
زعفران
دھنيا
لال مرچ |
ايک عدد
ڈيڑھ پائو
ايک پائو
دو تولہ
ايک پائو
حسب ذائقہ
تھوڑے تھوڑے
دو تولہ
ايک ماشہ
حسب ضرورت
حسب ضرورت |
ترکيب :
مرغ کے مناسب لمبائي
چوڑائي کے پارچے بنا لیں پھر ان کو چھري کي نوک سے
گوديں۔ اس کے بعد زيرے اور سونف کے عرق سے دھوئيں ۔ اور ان پر
ادرک کا ليپ کريں۔ پھر ان پارچوں کو سيخون پر چڑھا کر کوئلوں
کي آگ پر بھونيں اور ان پر گھي ٹپکاتے جائيں۔ جب وہ آدھے بھنے
ہو جائيں تو ہر پارچے کے دو دو ٹکڑے کر ليں۔ اب پياز کے لچھے
کات کر انہيں کچھ گھي ميں تل کر سرخ کر کے رکھ ليں۔ پھر زعفران
کو آدھے گھنٹے دہي مين ملا کر دہي کو خوب گھونٹيںاور اسے بھي
الگ رکھيں۔ اس کےبعد باقي پياز، آدھے دہي، نمک، لال مرچ اور
ادرک کا مصالحہ پيس کر اسے گھي ميں بھون ليں اور مرغ کے بھونے
تکڑے اس مصالحے ميں ڈال کر گلائيں ۔ جب پاني خشک ہو جائے اور
ٹکڑے اور مصالحہ پاني چھوڑنے تو سالن چولہے سے اتار ليں اور
گرم مصالحہ چھڑک کر پراتھوں کے ساتھ تناول فرمائيں ۔ اس بھنے
ہوئے قورمے کا ذائقہ لاجواب ہوگا۔ کھانے والے انگلياں چاٹتے رہ
جائيں گے۔ |