جمادي الثاني
اسلامي سال کے پانچويں مہينہ کا نام جمادي الاول ہے،
يہ ميہنہ ان دنوں ميں واقع ہوا ہے کہ جن دنوں موسم سرما کي شدت کي
وجہ سے پاني جمنےکا آغاز ہوتا تھا،چونکہ جمادي کے معني ہيں کسي چيز
کا جم جانا اسي لئے اس ماہ کو جمادي الاول کہا جاتا ہے، اس ماہ ميں
نوافل پڑھنا اور ديگر عبادت کرنا بہت سي فيوض و برکات کے حصول کا
باعث ہے۔
پہلي شب
جو کوئي اس ماہ کي پہلي شب نماز مغرب کے بعد چار
رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ
فاتحہ کے بعد گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم
اسکو بے شمار ثواب سے نوازے گا اور اسکے گناہ کي معافي فرمائے گا۔
دو نفل
جمادي الاول کي پہلي شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت
نفل نماز اس طرح سے پڑھني چاہئيے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے
بعد سورہ جمعہ پڑھے جبکہ دوسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ
مزمل پڑھے۔
چار نوافل
چائيے کہ اس ماہ کي يکم تاريخ کو نماز ظہر کے بعد
چار رکعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد سات
مرتبہ اذا جا نصر اللہ پڑھے۔
تيسري شب
جمادي الاول کے مہينہ کي تسيري شب کو نماز عشاء
کے بعد چاہئيے کہ بيس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح سے
پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورہ قدر پڑھے
اور سلام پھيرتے ہي يعني تمام نوافل کي ادائيگي کے بعد باوضو حالت
ميں ہي قبلہ رخ بيٹھ کر گجر کي اذان تک يہ کلمات بکثرت پڑھتا رہے۔
آيت
انشا اللہ ثواب عظيم حاصل ہوگا اور جو بھي نيک حاجت ہوگي پروردگار
عالم وہ ضرور پوري کرے گا۔
نفلي روزے
اس ماہ کي تيرہ، چودہ اور پندرہ تاريخ کو نفلي
روزے رکھنے کي بہت بہت زيادہ فضيلت ہے۔
اکيسويں شب
اس مہينہ کي اکيسويں شب کو نماز عشاء کے بعد چھ
رکعت نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ
فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نوافل کي ادائيگي کے
بعد ايک سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔
ستائيسويں شب
اس شب کو نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو
دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کے ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک
ايک مرتبہ سورہ والضحي پڑھے، اس کے بعد بکثرت آيت
کا ورد کرتا ہوا باوضو حالت ميں سو جائے انشااللہ بہت سي برکات
حاصل ہوں گي۔
|